عام آدمی پارٹی چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا مقابلہ نہیں کریگی

سنگرور ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ وہ ہریانہ ، مہاراشٹرا ، جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ میں آنے والے اسمبلی انتخابات کا مقابلہ نہیں کرے گی ۔ محدود وسائل کے باعث پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی ۔ تاہم پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ /21 اگست کو پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا مقابلہ کیا جائے گا ۔