نئی دہلی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) نئے صدر دہلی کانگریس کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد اجئے ماکن نے آج عام پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے ’’جھوٹے وعدے‘‘ کئے ہیں اور کہا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال مکمل ریاست کا درجہ دینے اور ہریانہ کا پانی دہلی کو سربراہ کرنے کے مطالبے کررہے ہیں تاکہ اپنی ناکامیوں کو بے نقاب ہونے سے روک سکیں کیونکہ وہ کئی وعدوں کی تکمیل نہیں کرسکے ۔ کانگریس پارٹی شہر کی سیاست کے حاشیہ تک محدود ہوگئی ہے ‘ کیونکہ اس نے اسمبلی انتخابات میںایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کی ۔