عام آدمی پارٹی میں 98.5 لاکھ افراد کی شمولیت

نئی دہلی ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 17 دن سے جاری خصوصی مہم میں 98.5 لاکھ عوام نے رکنیت حاصل کی ۔ 10 جنوری کو میں بھی عام آدمی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور 26 جنوری تک ایک کروڑ ارکان کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے بتایا کہ ملک بھر میں مہم کا غیرمعمولی اور حوصلہ افزاء ردعمل رہا ۔ سماج کے تمام طبقات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 17 دن میں 98,45,745 افراد نے رکنیت حاصل کی ہے ۔ اس فہرست میں اُترپردیش اور بہار سب سے آگے ہے ۔ اس دوران چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے طبی معائنے پر بلڈ شوگر کی سطح میں کافی اضافے کی توثیق ہوئی ہے چنانچہ انھیں انسولین دیا گیا ۔ فیملی ڈاکٹر نے بتایا کہ کل رات ڈنر کے بعد کجریوال کے بلڈ شوگر کی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا تھا ۔