عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کا مقابلہ نہیں کرے گی

ممبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ وہ 15 اکٹوبر کو ہونے والے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے اسے مقابلہ سے باز رکھا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان پریتی شرما نے کہا کہ سابق ناکامی کے بعد دوبارہ انتخاب لڑنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ اس پارٹی کی توجہ تنظیمی ڈھانچہ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہیکہ وسائل کی کمی کے باعث کئی امیدوار مقابلہ نہیں کرسکتے۔