پونے ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مخالف کرپشن جہدکار انا ہزارے نے آج عام آدمی پارٹی میں کشاکش کو پارٹی کا ’’داخلی معاملہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس پارٹی کے متحارب قائدین کو کوئی مشورہ دینے کے موقف میں نہیں ہیں۔ آج کی تبدیلیوں کے تعلق سے پوچھنے پر ہزارے نے کہا کہ یہ اس تنظیم کا اندرونی معاملہ ہے، جس نے گزشتہ ماہ ہی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں شاندار کامیابی درج کرائی تھی۔ تاہم انھوںنے طنزیہ انداز میں کہا کہ انھیں مشورہ دینے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔