عام آدمی پارٹی سے اندرون ایک ہفتہ دوسینئر قائدین کا استعفیٰ

نئی دہلی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوروب بھردواج نے کہا کہ عام آدمی پارٹی میں دلال نہیں پائے جاتے ۔ اس کے دو قائدین نے اپنے مفادات کی وجہ سے اندرون ایک ہفتہ پارٹی سے استعفی پیش کیا ہے ۔ ابتداء میں اس کے قائدین اشوتوش اور اشیش کھیتان نے استعفٰی دیا تھا ۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے دروازے کھلے ہیں اور کوئی بھی پارٹی سے استعفیٰ دے سکتا ۔ یا اس میں شریک ہوسکتا ہے ۔ تاہم مستعفی قائدین نے دعویٰ کیا کہ دونوں قائدین ڈیکٹیٹر شپ اور تلخیوں کی بنا پر پارٹی سے مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے تھے ۔