عام آدمی پارٹی حکومت سے بی جے پی کی وضاحت طلبی

نئی دہلی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شہریوں کے قومی رجسٹر بھی آسام میں رسم اجراء کے سلسلہ میں مباحث کے دوران بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی حکومت سے کہا کہ وہ دہلی میں غیرقانونی تارکین وطن کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے اور مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں اسمبلی کے اجلاس میں جس کا آغاز ہفتہ ہورہا ہے، ایک مسودہ قانون پیش کیا جائے۔ بی جے پی رکن اسمبلی اور قائد اپوزیشن دہلی اسمبلی وجیندر گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت کو رائے دہندوں کی فہرست کی ان کے راشن کارڈ کے حوالہ سے جانچ کرنی چاہئے اور شہر میں غیرقانونی تارکین وطن کے بارے میں اپنی پالیسی کی وضاحت کرنی چاہئے۔