عام آدمی پارٹی بالکل درست :کجریوال

نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج کہا کہ پارٹی میں انتشار ختم ہوچکا ہے قومی کونسل کے اجلاس کے بعد جہاں پارٹی کے باغی ارکان یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو قومی عاملہ سے علحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کجریوال کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی ۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا خیال ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہے ۔ پارٹی نے داخلی لوک پال اڈمیرل رام داس کو بھی اُن کی خدمات سے سبکدوش کردیا ہے اور ان کی جگہ ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ دریں اثناء سنگا پور سے تحریک پاکر حکومت دہلی منصوبہ بنا رہی ہے کہ صاف کیا ہوا پانی گنجان آباد علاقوں میں 100 تا 200 مکانات کو سربراہ کیا جائے۔