کجریوال کا چیف الیکشن کمشنر کو مکتوب ،ٹی وی پر اسٹینگ آپریشن میں صدمہ انگیز انکشافات پر توجہ دہانی
نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کنوینر ارویند کجریوال نے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت پر زور دیا کہ وہ واضح رہنمایانہ خطوط اُن تنظیموں کو جاری کریں جو اوپنین پولس کروارہی ہیں اور ذرائع ابلاغ کو ان کے مصدقہ ہونے کا یقین دلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اوپنین پولس ’’مشتبہ سرگرمیوں میں‘‘ ملوث ہورہے ہیں، جن سے چھٹکارہ آسان نہیںہوگا۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ واضح ہدایات فوری جاری کی جائیں اور اخبارات و برقی ذرائع ابلاغ جو ایسے اوپنین پولس شائع یا نشر کرنا چاہتے ہیں اُن کی جانب سے کروائے ہوئے کام کیلئے جوابدے بنایا جائے تا کہ وہ ایسی مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں جن سے ان کا چھٹکارہ مشکل ہوجائے۔اپنے مکتوب میں کجریوال نے تحریر کیا کہ وہ یہ مکتوب چیف الیکشن کمشنر کی توجہ اُن ’’صدمہ انگیز‘‘ کی جانب مبذول کروانے کیلئے یہ مکتوب تحریر کررہے ہیں جو حال ہی میں ایک ٹی وی خبر رساں چینل پر نشر کیا گیااور جس کے انکشافات صدمہ انگیز تھے۔ پروگرام کا عنوان ’’آپریشن پرائم منسٹر ‘‘ تھااور اس میں اوپنین پولس کو بے نقاب کیا گیا تھا جن کا استحصال مالیتی مفادات کے تحت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اسٹینگ آپریشن مسلمہ ہے تو جب تک اس کے برعکس ثبوت نہ حاصل ہوجائے یہ لعنت ہمارے ملک کی جمہوریت کی جڑوں پر ہی حملہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کو جھوٹی باتوں کے ذریعہ تبدیل کرنے کی کوششیں کیسے ہوتی ہے اس پروگرام مںی دکھایا گیا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے موقف کی ستائش کی جو انتخابات کے اعلامیہ کے تاریخ سے ہی اوپنین پولس کی رائے دہی کے قطعی مرحلے تک اجازت نہیں دے رہا ہے۔ کجریوال نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے درخواست کریت ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اوپنین پولس کی اشاعت اور نشریہ میں بھی ضابطہ اخلاق نافد رہے۔ کجریوال نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون عوامی نمائندگی میں تبدیلیوں کی خواہش کرنے میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے جس کا مقصد اس قانون کو تازہ ترین بنانا تھا تا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو در پیش چیلنجس کا سامنا کیا جاسکے اور اس کی کوششوں کی ستائش ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کمیشن سے درخواست کی کہ ایک بار پھر اپنی کوششوں کی تصدیق کریں تا کہ قانون سازوں کو خاص طور پر حکومت کویاددہانی کی جائے کہ مفادات حاصلہ پر مبنی کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گاجو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام کو گمراہ کرسکتی ہیں۔ دریں اثناء ایک اور مکتوب نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹانڈرڈس اتھاریٹی ( این بی ایس اے ) کے صدر نشین کے نام اپنے مکتوب میں کجریوال نے پُر زور مطالبہ کیا کہ آپریشن پرائم منسٹر نے جن الزامات کی ٹی وی نیوز چینل پر نمائش کی گئی ہے اور جو نیوز ایکسپریس میں شائع ہوئی تھیں اور 25 فبروری کو نشر کی گئیں ان میں استحصالی عناصر کے کردار کے بارے میں تحقیقات کروائی جائیں جو انتخابات کے پیش نظر رائے عامہ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ صدر نشین ریٹائرڈ جسٹس آر وی رویندر ن کو اپنے مکتوب میں کجریوال نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی جانب سے فوجوداری تحقیقات کروائی جائیں جس کی نگرانی سپریم کورٹ کو کرنی چاہئے۔