عام آدمی پارٹی ارکان کو فی کس 10کروڑ روپئے کی پیشکشی

بی جے پی پر ہارس ٹریڈنگ کا سسوڈیا کا الزام
نئی دہلی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر ہارس ٹریڈ۔گ کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر عام آدمی پارٹی لیڈر اور دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے چہارشنبہ کو کہا کہ ان کی جماعت کے سات ارکان مقننہ کو ملک کے صدر مقام دہلی میں فی کس 10کروڑ روپیوں کی رشوت پیش کی گئی اور ان سے بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے کہا گیا ۔ تاہم بی جے پی نے اس الزام کو’’بکواس ‘‘ قرار دے کر مسترد کردیا اور اسے ’’ عجیب و غریب تہمت‘‘ اور عوامی توجہ حاصل کرنے کی ’’دیوانہ وار کوشش ‘‘ بتایا ۔ اس سے قبل بھی سسوڈیا نے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ارکان کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے اور عوام اس کا معقول جواب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس بار بھی انہیں مناسب جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے پاس ترقی کا کوئی ایسا نکتہ نہیں ہے جسے وہ اٹھاسکے ۔ اس لئے وہ ہمارے 10ارکان اسمبلی کو خریدنے کیلئے 10کروڑ روپیوں کی پیشکش کے ذریعہ ہارس ٹریڈنگ پر اتر آئی ہے ۔ سسوڈیا نے وزیراعظم مودی پر بھی ان کے اس بیان پر سخت چوٹ کی کہ ترنمول کانگریس کے 40ارکان ان سے رابطہ میںہیں اور جونہی بی جے پی عام انتخابات جیت لے گی وہ لوگ اس میں شامل ہوجائیں گے ۔