چنائی۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ارکان نے آج میرینا بیچ پر خاموش احتجاجی جلوس نکالا جو سینئر پولیس عہدیداروں سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ وہ کرائم رپورٹرس کی نگرانی کررہے تھے۔ عام آدمی پارٹی ٹاملناڈو موومنٹ کے 30 سے زیادہ ارکان نے اپنے منہ پر پٹی باندھ کر میرینا کے ساحل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے ایک گوشے نے اطلاع دی تھی کہ سٹی پولیس نے سینئر پولیس عہدیداروں کو ان صحافیوں کی نگرانی کی ہدایت دی تھی ۔