عامر کی واپسی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی

اسلام آباد ، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولر محمد عامر کی شمولیت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عامر کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور تک نہیں کیا جارہا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عامر کی کارکردگی ڈومیسٹک سیزن میں متاثرکن رہی ہے لیکن پاکستان کی نیشنل ٹیم میں واپسی کیلئے انہیں فرسٹ کلاس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر عامر اپنی کارکردگی میں تسلسل لے آئیں تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
حفیظ پر پابندی کیخلاف اپیل کا امکان نہیں
لاہور، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ پر پابندی کے خلاف اپیل نہ کئے جانے کا اشارہ ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے عہدیداروں کی رائے میں غیر قانونی ایکشن کے باعث پابندی کے شکار حفیظ پر پابندی جح خلاف آئی سی سی سے اپیل نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ حفیظ کی اپنی خواہش تھی کہ ان کا ٹسٹ کروایا جائے۔ اب جبکہ وہ ٹسٹ میں کامیاب نہیں ہوسکے، لہٰذا ان کیلئے آئی سی سی سے اپیل نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حفیظ کا ایکشن سری لنکا کیخلاف سیریز میں بولنگ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ انھیں چینائی میں جانچ کے دوران ناکام ہونے پر ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔