عامر ولیمے کے اگلے روز دبئی روانہ

لاہور ، 22 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اپنی ولیمہ تقریب کے اگلے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا حصہ بننے کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔ اس دوران اُن کی اہلیہ نرجس ملک بھی اُن کے ساتھ دبئی روانہ ہوئی ہیں۔ عامر نے لندن میں مقیم نرجس سے 2014ء میں نکاح کیا تھا جس کے بعد اس ماہ ان کی شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ عامر کی 19 ستمبر کو مہندی کی رسم ہوئی، 20 ستمبر کو نرجس کی وداعی ہوئی اور 21 ستمبر کو اُن کی ولیمہ تقریب منعقد کی گئی۔ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصاویر پیش کئے ہیں جن پر شائقین کا اچھا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔