کریم نگر 30 نومبر (فیاکس ) عامر نگر اپرپرائمری اسکول میں وقف بورڈ کریم نگر کی جانب سے سوچھ بھارت پروگرام کا منعقد کیا گیا ۔ جناب ایس اے محسن صدر وقف بورڈ کریم نگر نے مدرسہ و ااطراف و اکناف صفائی کا اہتمام کیا جس میں جناب بابو جانی، میر شوکت علی سکندر خان ،ظفر بھائی ،شبیر ،صابر صاحب اور مدرسہ کے طلباء و طالبات صدر مدرس محترمہ ایچ ایچ فاطمہ اور مدرسین محترمہ نازیہ سلطانہ ،سومیا سلطانہ ،نسیم بیگم ، بی شویتا ،زبیدہ بیگم نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ جناب ایس اے محسن صدر وقف بورڈ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صفائی پر زور دیا گندگی سے ہونے والے نقصانات سے بچوں کو واقف کروایا ۔ بعد پروگرام جناب ایس محسن نے اسکول کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ صدر مدرس محترمہ فاطمہ نے اسکول اور طالبات کے درپیش مسائل سے واقف کروایا ۔ جسے جناب ایس اے محسن دلچسپی سے سماعت کر جلد از جلد متعلقہ عہدیداروں کو واقف کرواکر مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ محترمہ فاطمہ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔