لندن ۔ 24جون (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر سے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایسکس کاونٹی کی جانب سے کرئیر کا آغاز کرنے والے عامر نے کہاکہ میرے اور کک کے درمیان کوئی مخاصمت نہیں ، وہ بہت اچھے انسان ہیں اور انہوں نے میری معاونت کی ہے ، وہ ایک اچھے بیٹسمین ہونے کے ساتھ شاندار انسان بھی ہیں،عامر نے کہا اب میں کک کی فرمائش پر انہیں اردو بھی سکھاؤں گا۔یادرہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کے دورہ پر ہی اسپاٹ فکسنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں وہ جیل کی سزاء بھی کاٹ چکے ہیں لیکن اس کے بعد انکی بین الاقوامی کرکٹ میں شاندارواپسی ہوئی ہے جب کے چیمپنئنزٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف انہوں شاندار بولنگ کی ہے۔