عامر دیگر بولروں کی راہ میں رکاوٹ:محمد آصف

اسلام آباد۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) 2010 میں لندن اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی محمد عامر کیخلاف لب کشائی کرتے ہوئے یہ کہنے سے گریز نہیں کیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بولر کی وجہ سے دیگر بولرز مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن کو ٹیم میں مواقع سے محرومی کا سامنا ہے۔ ٹی وی سے بات چیت میں محمد آصف نے کہا کہ محمد عامر کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے باقی بالروں کو متواتر تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بولر کی ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بن رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر پر پابندی کے بعد کئی باصلاحیت فاسٹ بولرز سامنے آئے جنہوں نے پاکستان کو میچز بھی جتوائے لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی اپنی جگہ پکی نہیں کرسکا حالانکہ ان میں سے کچھ بولرز پر بھروسہ کیا جائے تو وہ محمد عامر سے کہیں بہتر کارکردگی پیش کر سکتے ہیں۔