سیمسنگ کی ہندوستانی مارکٹ میں قدر 7.3 فیصد
فیاپسی حیدرآباد پر آج ایک سمینار براڈسنگ ، برانڈ بلڈنگ اینڈ برانڈ اسٹرائیجی کے عنوان سے منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر اشوک کمار کیڈیا صدر نشین ایچ آر ڈی کمیٹی فیاپسی ، سی اے ہری گوبند پرساد سی اے ابھے کمار جین ، وینکٹ بیلوجون سی ای او ، ایڈوینٹورا ، سری رام ، مس رچا ، سری لتا ، سی او او کشمنو گروپ ، سوکمار آدتیہ ایڈس ، ایم ایم سری ورما مورتی ، اسکارلیٹ انڈسٹریز ، تری ناتھ آرٹسٹ نے سمینار سے خطاب کیا ۔ سی ڈی راج نے کہا کہ نامور بالی ووڈ اداکار عامر خاں کی برانڈویلیو 18.8 فیصد بحیثیت برانڈ ایمبسیڈر ہندوستانی مارکٹ میں رہی ۔ امیتابھ بچن کی برانڈ قدر 11.8 فیصد ، سچن تنڈولکر کی 11.5 فیصد ، شاہ رخ خاں کی 10.5 فیصد ، کٹرینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کی 3.5 فیصد اور مس دھونی ایشوریہ رائے ، ابھیشک بچن کی 3.6 فیصد برانڈ قدر بحیثیت برانڈ ایمبسیڈر رہی ۔ وینکٹ بلیومون نے کہا کہ سیمسنگ برانڈ کی مارکٹ قدر 7.3 فیصد ، ایرٹیل کی 6.9 فیصد فلپ کارٹ کی 6.5 فیصد ، ڈیل 6.1 فیصد فارسٹ ٹراک 5.4 ، پیپسی 4.2 فیصد ، کوکہ کولہ اور لیوس کی 3.4 فیصد ، ایپل اور سونی کی 3.1 فیصد رہی ۔۔