لندن۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی باکسر عامر خان فلپائنی باکسر مینی پیکیو سے ایک بڑی لڑائی کیلئے یو اے ای کے باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق 38 ملین اور147پونڈ زمرے کی اس فائٹ پر دنیا بھر کے شائقین کی نظریں ہیں جس کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔باکسنگ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ہائی پروفائل مقابلہ خود عامر خان کیلئے آخری یا بڑی جنگ ثابت ہوگا ، عامر ان دنوں امریکہ میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔