عامر خان کو بیوی کی دھمکی

لاہور۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باکسرعامرخان کی اہلیہ فریال گھریلو جھگڑوں سے تنگ آگئی اورشوہر کو والدین یا اہلیہ، میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا انتباہ دے دیا۔باکسنگ رنگ میں بڑے بڑوں کو ناکوں چنے چبوانے والے عامر خان اپنے خاندان کے سامنے ناک آؤٹ ہو گئے۔ اہلیہ فریال نے عامر کو دھمکی دی ہے کہ وہ والدین یا بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔باکسر کے قریبی ذرائع کے مطابق فریال نے ہی عامر خان کو دیور کی شادی میں جانے سے روکا کیونکہ وہ ہارون کی جانب سے مائیکل جیکسن سے مشابہ قرار دینے پر تاحال ناراض ہیں۔ عامر خان کی اہلیہ کو یہ بھی ڈر ہے کہ مزید قابل اعتراض ویڈیوز انٹرنیٹ پر جاری کی جا سکتی ہیں۔فریال مخدوم عامر کے اسمارٹ فون اور سماجی میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عامر کے اہل خانہ اپنے بیٹے سے بات کرنے میں بھی محتاط ہیں کیونکہ بیوی سب کچھ جان لیتی ہے۔