عامر خان کا 23 اپریل کو مینی پیکیو سے مقابلہ

لندن۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان عالمی چیمپئن فلپائنی مینی پیکیو سے 23 اپریل کو مقابلہ کرینگے۔ فائٹ کا انتظام شائقین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کیا گیا جنہوں نے ٹوئٹر پر پیکیو کے حریف کی حیثیت سے عامر کا انتخاب کیا۔ پیکیو نے کہا کہ میرے مداح یہی چاہتے ہیں اور میں ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے 23 اپریل کو عامر خان کے خلاف رنگ میں اتروں گا۔ مقابلہ یو اے ای میں ہو گا لیکن ابھی تک مقابلہ کے مقام کا تعین نہیں کیا گیا۔