عامر خان کا 12 ستمبر کو مے ویدر سے مقابلہ

لندن ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے بموجب وہ فلیڈ مے ویدر سے مقابلہ کریں یا نہ کریں لیکن وہ مستقبل کے مے ویدر بن کر ابھریں گے۔ برطانوی باکسنگ اسٹار عامر خان 12 ستمبر کو ناقابل شکست باکسرمے ویدر سے زور آزما ہوں گے۔عامر خان کے پاس مے ویدر کو چت کرنے کا واحد موقع ہے کیونکہ 48 باؤٹس میں ناقابل شکست رہنے والے امریکی باکسر کیریئر کی آخری فائٹ کیلئے 12 ستمبر کو رنگ میں اتریں گے۔اسٹار باکسر عامر خان مے ویدر کی شہرت اور باکسنگ کیریئر سے کافی متاثر ہیں تبھی تو مے ویدر کو شکست دینے اور سبکدوشی کے بعد انکی جگہ لینے کو بے تاب بھی ہیں۔اس سے قبل نیو یارک میں عامر خان امریکی باکسر کریس الیرجی کو شکست دیکر اپنے خطاب کا دفاع کر چکے ہیں۔