عامر خان کامے ویدر سے ستمبر میں مقابلہ متوقع

نیویارک۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامر خان نے امریکی باکسر کرس الجیری کو شکست دے دیہے اور وہ اپنی اس کامیابی کے ذریعہ ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ خطاب اپنے نام کر لیاہے۔نیویارک میں ہوئے اس مقابلہ کے ججوں کے فیصلہ کے مطابق عامر خان نے یہ مقابلہ 117-111،117-111اور 115-113سے جیتا ہے۔ابتدائی راؤنڈز میں دونوں باکسر کے درمیان برابری کا مقابلہ ہوا، مگر دسویں راؤنڈ میں عامر خان کے زوردار مکوں کی بارش کردی ،پے درپے ہونے والے وار کرس الجیری سہہ نہ سکے اور ڈھیر ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جیوری نے متفقہ فیصلہ کے تحت عامر خان کو فاتح قرار دیا جبکہ مخالف باکسر نے بھی اپنی شکست تسلیم کر لی۔عامر خان نے اس کامیابی کے بعد کہا کہ ان کا مخالف اپنے شائقین کے ساتھ لڑنے او رجیت نے آیا جبکہ میں یہاں صرف جیتنے کے لئے آیا ہوں،یہ ان کے مخالف کی اپنے کیریئر میں دوسری شکست ہے۔عامر خان نے کہا کہ وہ اگلا مقابلہ فلائیڈ مے ویدر سے چاہتے ہیں جس کا عالمی چیمپئن ہونے کا دعویٰ ہے۔یاد رہے کہ عامر خان نے اس امریکی باکسر مے ویدرکو بھی چیلنج کر رکھا ہے جس نے عظیم ہونے کا دعویٰ کیا ہے او رتوقع ہے کہ دونوں کے درمیان ستمبر میں آمناسامناہوگا۔مے ویدر اپنے کریئر میںتاحال ناقابل شکست ہیںاور حالیہ دنوں میں انہوں نے سبی کا سب سے مہنگا ترین مقابلہ اپنے نام کیا ہے ۔