عامرکودیگرکھلاڑیوں کیساتھ تعلقات اچھے رکھنے ہونگے:نجم سیٹھی

کراچی ۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے صدرنشین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد عامرکی معافی قبول کرنے کیلئے عوام کا دباؤ بھی تھا۔عامرکوٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کیساتھ تعلقات بہتر رکھنے ہوں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ یاسر شاہ کو کرکٹ بورڈ حمایت کرے گا۔کوشش ہو گی یاسر شاہ کواگرسزا ہو بھی توکم سے کم ہو۔پاک ہندوستان سیریز سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ سیریز کے لیے دونوں ملکوں کے بورڈس تیارتھے۔ہندوستانی بورڈ کوحکومت کی جانب سے وقت پراجازت نہیں ملی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نوازشریف اورمودی کی ملاقات سے برف پگھلے گی اور امید ہے کہ اگلے 6 ماہ میں پاکستان اورہندوستان کے درمیان مختصرسیریزہوجائے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ محمد عامرکی معافی قبول کرنے کیلئے عوام کا دباؤ بھی تھا۔