آنند (گجرات) ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے عالم دین کو عدالت کے باہر طمانچہ رسید کردیا۔ تفصیلات کے بموجب امام مہدی حسن کو نوراتری کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ اور ایک فرقہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام پر عدالت لایا جارہا ہے۔ ایک شخص نے جس کی راکیش کی حیثیت سے شناخت کی گئی، عدالت کے باہر جب مہدی حسن کو پولیس جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو لے جارہی تھی، طمانچہ رسید کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بعدازاں جج نے امام مہدی حسن کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا کیونکہ انہوں نے اپنے فاع کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرنے اور ضمانت کیلئے درخواست سے انکار کردیا ہے۔