منااکھیلی ۔9جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز اگرتمام لوگ صحیح وقت پرشجرکاری کرتے ہیں اور بارش وقت پر ہوتی ہے تو آنے والے وقت میں بے شمار درخت اگ سکتے ہیں ۔ یہ بات محکمہ جنگلات کے افسر شیوراج نے کہی۔ وہ بسواکلیان کے ایکلور کے سرکاری ہائی اسکول میں طلباء کے تعاون سے منعقد ہونیو الے ’’عالمی یوم ماحولیات‘‘ تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے اسکول اور کالجس میں بیداری لازمی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی بیداری مہم چلائی جانی چاہیے۔ مکان اور اسکول کے سامنے درخت لگانے کااہتمام ہو۔ صدر معلم سوریہ کانت پاٹل نے صدارتی خطاب کیا۔ اورماحولیات کے تحفظ کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کاتعارف کرایا۔ پی ڈی او ویجناتھ مامڈے ، سجاتا بوڑنگے ، گوپال کام ریڈی، فقیراپا، ہنمنت مڈبے ، ملیکارجن میٹے ، اور شیوکمار راٹھور اس موقع پر موجودتھے۔ جگدیوی برادار نے استقبالیہ کلمات کہے۔ ردر گوڈ نے نظامت کی جبکہ ہنمنت ہوگار نے اظہار تشکر کیا۔ دریں اثناء بیدر مستقر کے منگل پیٹھ میں واقع این ایف ہائیرپرائمری اسکول میں بھی ’’یوم عالمی ماحولیات‘‘ منایاگیا۔ بی کے ڈیوڈسن نے پودا لگاکر پروگرام کاافتتاح کیا۔ صدر معلم بی کے سندرراج نے صدارت کی ۔ سدامل ویجناتھ ، اور پربھاوتی بھی موجودتھے۔