عالمی کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ کا آغاز پر نگل سے

تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے وقاریونس پہلے کھلاڑی
نئی دہلی۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ کے دوران آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی منصوبہ بند گیند سے چھیڑ چھاڑ نے دنیائے کرکٹ میں ایک نئی بحث شروع کردی ہے ۔ اس معاملے میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یعنی بال ٹیمپرنگ پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے ۔ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے ذریعہ عالمی کرکٹ میں یہ معاملہ پہلا نہیں ہے ۔ اس سے قبل بھی بال ٹیمپرنگ میں کھلاڑی اور ٹیم ملوث رہے ہیں۔گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ معاملے میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کرس پرنگل پر الزام عائد کیا گیا تھا جنہوں نے خود اعتراف بھی کیا تھا تاہم وہ تادیبی کارروائی سے بچ گئے تھے لیکن اس نوعیت کے الزام پاکستان کے تیز گیند باز وقار یونس پر لگا تھا اور وہ اس ضمن میں جرمانہ اور معطلی کا سامنا کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے جبکہ اس معاملے میں پاکستان کی پوری ٹیم بھی الزام کے زد میں آئی تھی۔