عالمی چمپین شپ،سعودی نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا

ریاض۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )شطرنج کی عالمی تنظیم ’ورلڈ چیس فیڈریشن‘ کے مطابق سعودی عرب نے شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے 7 اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا جب کہ چمپئین شپ کا آغاز ہوچکاہے، علاوہ ازیں قطری کھلاڑی بھی ویزا حاصل نہیں کر پائے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سعودی عرب میں شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ کیلئے اسرائیلی اور قطری کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ شروع ہوچکا ہے اور30 ڈسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ایتھنز میں ورلڈ چیس فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) کے نائب صدر اسرائیل گیلفیر نے ایک ای میل کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے شطرنج کے اس عالمی مقابلے میں شرکت کے لئے سات اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔یہ امر بھی اہم ہے کہ سعودی عرب سمیت کسی خلیجی ریاست کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے اشاروں کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ شطرنج کی اس عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کی اجازت کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی کھلاڑی سعودی عرب میں کھیل پائیں گے۔