عالمی نمبر ایک جوکووچ آئی پی ٹی ایل سیزن 2سے دستبردار

کوبے(جاپان ) ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ انڈین پریمیر ٹینس لیگ ( آئی پی ٹی ایل ) سے جو آج یہاں شروع ہوئی ، تھکاوٹ کی وجہ بتاتے ہوئے دستبرداری اختیار کرلی اور اُن کی جگہ اُن کی ٹیم او یو ای سنگاپور سلامرزمیں اینڈی مرے اور استان واؤرنکاکو شامل کیا گیا ہے ۔ عالمی نمبر 2 اینڈی مرے دوسرے سیزن کیلئے واپسی کررہے ہوں گے جبکہ واؤرنکا کا اس پانچ قومی ٹینس لیگ میں کیرئیر شروع ہوگا ۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد لیگ ہے ۔ مرے اس سے قبل افتتاحی سیزن میں منیلا ماؤریکس کا حصہ رہ چکے ہیں ، جس کا نام اب فلپائن ماؤریکس کردیا گیا ہے ۔ اینڈی اور واؤرنکا اس ایونٹ کی ٹیم میں کارلوس مویا اور مارسیلو میلو و دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہورہے ہیں ۔ یہ ایونٹ 20 ڈسمبر تک چلے گا ۔ جوکووچ نے افتتاحی ایڈیشن میں یو اے ای رائلز کیلئے کھیلا تھا اور اُنھیں سکنڈ ایڈیشن میں او یو ای سنگاپور سلامرز نے اپنی صفوں میں شامل کرلیا تھا ۔ ویمنس سیکشن میں سرینا ولیمس اور ماریا شاراپوا نمایاں ہے ۔