عالمی ریکارڈ یافتہ ہرشت کو صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے یوم اطفال کے موقع پر 5 سالہ ہرشت سومترا کو ان کے عالمی ریکارڈ پر مبارکباد دی ہے۔ 5 برس 11 ماہ کی عمر میں ہرشت نے کالا پتھر کی چڑھائی ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے کی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بھی اہم ہے کہ کالا پتھر یوروپ کی ماؤنٹ بیلنس جس کی اونچائی 4810 میٹر، انتارتیکا کی ونسن ماسف جس کی اونچائی 4892 میٹر اور آسٹریلیا کی پوناک جیا جس کی اونچائی 4884 میٹر ہے، اِس سے کہیں اونچی ہے کیونکہ کالا پتھر کی اونچائی 5550 میٹر ہے۔