عالمی اتحاد آج سب سے بڑی ضرورت: یوگی

لکھنؤ ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ آج عالمی اتحاد دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور ہندوستان اس پر یقین رکھتا ہے ۔آج یہاں ججوں کی انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے ۔ ہندوستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا بھر میں موجود دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہم ہمیشہ اس کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام ممالک کی حکومتوں کو عالمی اتحاد اور امن کے لئے کوشش کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے ہر ایک کو انصاف دلانے کے لئے پہل کی ہے ۔

پاکستانی شہری غیرقانونی داخلہ پر گرفتار
کوٹہ (راجستھان ) ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کا شہری محمد حنیف (50 سال) جو بتایا گیا کہ نیپال سے غیرقانونی طورپر ہندوستان میں گھس آیا اور راجستھان کے ضلع کوٹہ کے سلطان پور ٹاؤن میں ایک ہسٹری شیٹر کے مکان میں مقیم تھا ، اُسے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے آج کہا کہ وہ ہسٹری شیٹر محمد خالد ہے اور اُسے بھی حراست میں لے لیاگیا ۔