عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک 2015 کا ٹائٹل جیتا

ملبورن ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے تعلق رکھنے والی عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک 2015ء کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ عاطف کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 2005ء میں ’مسٹر پاکستان‘ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ عاطف اس سے پہلے ’مسٹر کراچی‘ اور ’مسٹر سندھ‘ بھی رہ چکے ہیں۔ عاطف نے 2009ء میں میامی اور امریکہ میں ’مسٹر یونیورس‘ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ مسٹر یونیورس کے اس مقابلے میں 100 سے زیادہ ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں عاطف نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ہالی ووڈ کے اداکار اور سابق ’مسٹر یونیورس‘ آرنلڈ شوارزنیگر نے جب عاطف کا ہاتھ پکڑ کر اس کی جیت کا اعلان کیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اس کی آنکھ سے آنسو جاری ہو گئے۔ عاطف نے آرنلڈ کلاسک 2015ء کا خطاب جیت کر ساری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔