حیدرآباد۔28مارچ ( سیاست نیوز) عاشق کے مکان پہنچ کر شادی کی بات کرنا ایک لڑکی کیلئے خودکشی کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ ملکاجگری پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 23سالہ وینا رچرڈسن نے خودکشی کرلی ‘ پیشہ سے سافٹ ویر انجنیئر یہ لڑکی ملکاجگری علاقہ کے ساکن جان رچرڈسن کی بیٹی تھی ۔ ویٹا ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے اور لڑکی نے اپنا رشتہ خود لیکر عاشق کے مکان کا رُخ کیا جہاں اسے کافی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ عاشق کی والدہ کی جانب سے لڑکی کی مبینہ دل آذاری سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی اور اس نے خودکشی کرلی ‘ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔