عاشق کے خاطر بیوی نے شوہر کو جیل بھیج دیا

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ایک واقعہ میں خاتون نے عاشق کی خاطر شوہر کو جیل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آر نگر کی خاتون کا گذشتہ چند روز سے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن چندرا شیکھر کے عشق میں گرفتار ہوگئی تھی ۔ اس نے شوہر کو جیل منتقل کردیا ۔ سی سی ٹی وی ٹیکنیشن جو دولت مند خواتین کو اپنی محبت کے جال میں پھانسکر ان کا استعمال کرتا تھا ۔ ناچارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ دنوں ایس آر نگر کی ایک شادی شدہ خاتون جس کے دو بچے ہیں ۔ اس سے اس کی پہچان ہوگئی اور دوستی بڑھ گئی ۔ شوہر کی غیر موجودگی میں خاتون ٹیکنیشن کے ہمراہ سیر و تفریح کرنے لگی ۔ شاپنگ مالس ، سنیما ہالس اور ہوٹلوں میں گھومنا پھرنا شروع کردیا ۔ اس دوران بیوی کے رویہ میں اچانک تبدیلی کو دیکھ کر شوہر نے اس پر نظر رکھی اور اس کی سرگرمیوں کاجائزہ لینے لگا ۔اس دوران اس نے بیوی اور ٹیکنیشن کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ٹیکنیشن کو باور کیا اس بات پر برہم ٹیکنیشن کی جعلسازی کا شکار خاتون نے شوہر کے خلاف جہیز و ہراسانی کی شکایت کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کی اور جیل منتقل کردیا ۔