حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) عاشق کی خودکشی کی اطلاع سے پریشان معشوقہ نے بھی خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ 22 سالہ ریا شرما جو سمیت شرما کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریا پنجہ گٹہ علاقہ میں واقع ایک لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ چند روز قبل ریا کے عاشق نوین نے ایس آر نگر کے علاقہ میں خودکشی کرلی ۔ نوین روزگار کی تلاش میں تھا اور ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ عاشق کی اچانک انتہائی اقدام کے بعد ریا بھی خاموش ہوگی تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ لڑکی نے ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کرلیا ہوگا ۔ پولیس پنجہ گٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔