عاشق کی بے وفائی پر معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں عاشق کی بے وفائی سے دلبرداشتہ محبوبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ ورا لکشمی جو ناگی ریڈی گوڑہ علاقہ کے ساکن پنٹیا کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے سلوائی کا کام کرتی تھی ۔ راجو نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی ۔ راجو انہی کے مقام کا رہنے والا تھا ۔ دونوں میں کافی دنوں سے عاشقی چل رہی تھی ۔ تاہم راجو گذشتہ چند روز سے انجان ہوگیا تھا اور اپنی شادی کہیں اور طئے کرلی تھی جس سے دلبرداشتہ لکشمی نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور دواخانہ منتقل کرنے کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔