حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) عاشق کی بے وفائی سے دلبرداشتہ و دھوکہ دہی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ کلپنا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلپنا شادی شدہ تھی جس کا طلاق ہوچکا تھا ۔ طلاق کے بعد وہ تنہا رہنے لگی تھی اس دوران ایک گوپی نامی شخص سے اس کی محبت ہوگئی تھی دونوں میں عاشقی چل رہی تھی ۔ تاہم گوپی نے کلپنا سے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔ اس خاتون سے اپنا ذوق پورا کرنے کے بعد اس نے شادی سے انکار کردیا ۔ کلپنا کی شادی 2011 میں شنکر نامی شخص سے ہوئی تھی اور طلاق بھی ہوچکا تھا ۔ جو کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ تنہا خاتون کی دوست مقامی نوجوان گوپی نامی شخص سے ہوئی تھی اور سال 2015 میں اس نے کلپنا کا آپریشن بھی کروایا تھا اور شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کر رہا تھا ۔ کلپنا آپریشن کے بعد اس کی سازش سے آگاہ ہوگئی تھی اور اس نے اپنے والدین کے مکان کا رخ کیا تاہم کچھ دن قبل وہ ایک انٹرویو کے بہانے شہر آئی اور کوکٹ پلی میں رہنے لگی اور اس نے مرنے سے قبل اپنے والدین کو سیل فون کے ذریعہ ایک پیغام روانہ کیا کہ وہ گوپی سے نفرت کرتی ہے اور اس کے بعد اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔