فلم ’’پدماوت‘‘ کی نمائش کے دوران تھیٹر میں پجاری کے بیٹی نشانہ بن گئی
حیدرآباد۔ یکم فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ کی تھیٹر میں فلم ’’پدماوت‘‘ کی نمائش کے دوران لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ سارے ملک میں ریلیز سے قبل سنسنی پھیلانے اور تشدد کا سبب بنی فلم ’’پدماوت‘‘ حیدرآباد میں زیادہ موضوع بحث بن گئی۔ تاخیر سے انکشاف والے اس واقعہ کے بعد پولیس نے خاطی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی شہر کی بڑی مندر کے پجاری کی بیٹی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نے جے سی بی ڈرائیور بکشاپتی کو گرفتار کرلیا ہے جس نے فلم دیکھنے کے دوران لڑکی مبینہ عصمت ریزی کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 29 جنوری کو یہ واقعہ پیش آیا۔ لڑکی اور بکشاپتی میں 2 ماہ قبل دوستی ہوئی تھی اور دونوں کی پہلی ملاقات 15 دن قبل ہوئی۔ ڈرائیور نے لڑکی کو سچی محبت کا یقین دلاکر اپنی محبت کے جال میں پھانس لیا اور دونوں نے 29 جنوری کو ملاقات کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں نے صبح کے اوقات میں سکندرآباد کے علاقہ میں ملاقات کی اور وہاں سے اندرا پارک کا رُخ کیا اور 2 بجے فلم دیکھنے کیلئے وہ دوبارہ سکندرآباد کے علاقہ میں پرشانت تھیٹر پہونچے۔ بھکشاپتی نے فلم ’’پدماوت‘‘ دیکھنے کیلئے بالکونی کے ٹکٹس لئے تھے اور اس دوران اس نے مبینہ طور پر لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
پتنگ نکالنے کی کوشش میںکم عمرلڑکا جھلس گیا
حیدرآباد یکم فروری (یو این آئی )پتنگ نکالنے کی کوشش میں کم عمرلڑکا بری طرح سے جھلس گیا۔ اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دئیے گئے ۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے اپوگوڑہ علاقہ میں پیش آیا۔ 9 سالہ چرن تیج 27 جنوری کومکان کی چھت پرکھیل رہا تھا ۔ اس اثناء ایک پتنگ مکان کے قریب سے گذرنے والے ہائی ٹینشن وائر میں پھنس گئی، لڑکا پتنگ نکالنے کی کوشش میں ہائی ٹینشن وائرکی زد میں آکر شدید طورپرجھلس گیا تھا ۔اسے علاج کیلئے عثمانیہ اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دئیے جو بری طرح سے جھلس گئے تھے ۔ اب بھی لڑکے کی حالت تشوشناک بتائی گئی ہے۔