عاشق جوڑے کی خودکشی

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ایک عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی ۔ ایک ہی بستی سے تعلق رکھنے والا یہ عاشق جوڑا اپنے بڑوں کی مرضی کا مخالف تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ لکشمی پرسنا کماری اور 23 سالہ چندرا شیکھر جو ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ کل رات گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ لکشمی پرسنا کماری دسویں جماعت کی طالبہ تھی اور چندر شیکھر سے محبت کرتی تھی ان دونوں عاشقوں کے والدین ان کی شادی پر راضی نہیں تھے اور ان کی محبت کے سخت مخالف تھے ۔ اپنی مرضی کی مخالفت کرنے پر دلبرداشتہ اس عاشق جوڑے نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔