عازمین کو جدہ ایرپورٹ پر آب زم زم کا تحفہ

جدہ ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے عہدیدارجدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کاخیر مقدم کرنے لگے۔ سب سے پہلے انہوں نے پاکستان سے آنیوالے حج کارواں میں شامل عازمین کا استقبال کیا۔ جنر ل پریذیڈنسی میں ادارہ امور حج و عمرہ کے انچارج فیصل مدنی نے بتایا کہ ہمارے اہلکاروں نے ضیوف الرحمن کو ایئرپورٹ پر آب زمزم ، دینی کتابچے اور رہنما پمفلیٹس پیش کئے۔ ان کی زبان میں صحیح حج معلومات بھی پیش کیں۔