عازمین حج کے پہلے دن کی فلائٹس

حیدرآباد 30 اگسٹ (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عازمین حج کی روانگی 2 ستمبر سے شروع ہورہی ہے۔ پہلے دن تین فلائٹس مقرر ہیں۔ پہلے دن کے عازمین کرام کو 31 اگسٹ کو حج کیمپ میں رپورٹ کرنی ہوگی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ان عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ حسب ذیل شیڈول کے مطابق حج کیمپ میں رپورٹ کریں۔ فلائیٹ نمبر AI-5501 رپورٹنگ کا وقت 10 بجے تا ایک بجے دن، فلائیٹ نمبر AI-5503 رپورٹنگ کا وقت 10 بجے تا ایک بجے دن، فلائٹ نمبر AI-5505 رپورٹنگ کا وقت 3 بجے سہ پہر تا 6 بجے شام شامل ہیں۔