ریاض۔ 13 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز تک دنیا بھر سے فضائی، بحری اور زمینی راستوں کے ذریعے 1302192 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔ یہ گزشتہ برس اسی مدت میں آنے والے عازمین کی تعداد سے 69192 افراد (6%) زیادہ ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائرکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ فضائی راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد 1219725 ہے جب کہ خشکی کے راستے 67799 عازمین پہنچے۔ ان کے علاوہ سمندر کے ذریعے 14668 عازمین اب تک مملکت پہنچ چکے ہیں۔