عازمین حج کیلئے اردو موبائیل آلہ کا رسم اجراء

دبئی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی عالم دین نے ایک اردو موبائیل آلہ کا رسم اجراء جو حج و عمرہ سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، سعودی عرب میں اسمارٹ فون کے صارفین کیلئے انجام دیا۔ نجیب قاسمی نے کہا کہ یہ آلہ یونی کوڈ کارمیاٹ میں ہے جس کی وجہ سے صارفین حج اور عمرہ سے متعلق معلومات کی نقل کرسکیں گے اور اس میں شرکت کرسکیں گے۔ موبائیل فون پر پیغامات کی خدمات کے ذریعہ جو وہاٹس اپ، فیس بک، ای میل اور موبائیل ایس ایم ایس فراہم کرتے ہیں، اس سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ 13 ایم بی آلہ کھلونوں کی دکانوں پر بھی دستیاب ہے اور آٹو اینڈ رائیڈ ٹیبلٹ پر یا اسمارٹ فونس پر دو منٹ کے اندر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔ جلد ہی اسے آئی فون صارفین کے لئے بھی جاری کیا جائے گا۔ اس کی انگریزی شکل بہت جلد شروع کی جائے گی۔ روزنامہ ’’عرب نیوز‘‘ نے قاسمی کے حوالہ سے کہا کہ اس اقدام میں ملک سعود یونیورسٹی کے لکچرر مدثر ایوب اور پاکستان کی لاہور یونیورسٹی کے محمد عبدالباسط خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونس کے استعمال میں دنیا بھر میں تیز رفتار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک تخمینہ کے بموجب 2019ء تک صرف ہندوستان میں اسمارٹ فون کے صارفین کی تعداد تقریباً 70 کروڑ ہوجائے گی۔ جاریہ سال 1,36,000 ہندوستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔