عازمین حج کو وبائی امراض سے بچنے کا مشورہ :ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت تنظیم (WHO) نے آئندہ ماہ حج کے پیش نظر تمام عازمین، عوام الناس اور ہیلتھ ورکرس کو وبائی مرض میرس اور ایبولا کے تعلق سے خبردار کیا ہے۔ WHO نے 3 علحدہ بیانات جاری کرتے ہوئے عازمین حج کو مشورہ دیا ہیکہ وہ تنفسی عارضہ میرس کے تعلق سے چوکسی اختیار کرے۔ اس وبائی مرض کی روک تھام کیلئے کوئی ٹیکہ یا مخصوص علاج نہیں ہے۔ اسے صرف احتیاط کے ذریعہ روکا جاسکتا ہے۔