نظام آباد:4؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر و سکریٹری نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی نہروپارک کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 7؍ ستمبر بروز اتوار لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ پر صبح 9 بجے تا شام 4 بجے عازمین کیلئے تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت کریں، اس اجتماع کو مقامی علمائے اکرام و ڈسٹرکٹ ٹرینر مخاطب کریںگے ۔ اس پروگرام کے مہما ن خصوصی محترمہ کے کویتا رکن پارلیمنٹ ، بی گنیش گپتا رکن اسمبلی ، ایم اے فہیم ڈپٹی مئیر نظام آباد کے علاوہ ایس اے علیم قائد ٹی آرایس ، طارق انصاری ڈسٹرکٹ اقلیتی سیل ٹی آرایس ہوں گے ۔ اس کے علاوہ تمام اراکین نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی شرکت فرمائیں گے ۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبرات9440037101 / 9440502096 / 9912433426 پر ربط پیدا کریں ۔