عادل آباد۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع حج سوسائٹی عادل آباد جنرل سکریٹری جناب خواجہ عارف احمد اور سکریٹری مسٹر شاہد احمد توکل نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ حج 2015ء کیلئے ماہ جنوری سے درخواست فارم جاری و قبول کئے جائیں گے ۔ جو حضرات 2015ء میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں انٹرنیشنل پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کرنے کی گذارش کی گئی ہے ۔ حج کیلئے بغیرپاسپورٹ درخواست ناقابل قبول ہوں گے اور جو حضرات انٹرنیشنل پاسپورٹ رکھتے ہیں انہیں اپنے پاسپورٹ کی میعاد مارچ 2016ء تک کارکرد لازمی ہوگی ۔ جن افراد کے پاسپورٹ کی میعاد مارچ 2016ء سے قبل ختم ہونے والی ہے انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے پاسپورٹ تجدید کروالیں نیز ان کی درخواست قبول نہیں ہوگی ۔ ہر درخواست گذار کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849214764 ‘ 9959255589 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے