عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

ششی دھر ریڈی کاہرتالی کیمپ سے اظہار یگانگت
میدک۔یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹرششی دھر ریڈی سابق رکن اسمبلی میدک نے ریاست کے 64 محکمہ جات میں برسر خدمت کنٹراکٹ و عارضی ملازمین کو مستقل کرتے ہوئے فوری اقدامات کی اجرائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر ششی دھر ریڈی نے کہا کہ کے سی آرنے انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدوں و تیقنات کو برفدان کی نذر کردیا۔ اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد تحریک میں شب روز جان ڈالنے والوں کی محنتوں کو فراموش کرڈالا۔ مسٹر ششی دھر ریڈی نے میدک میں کنٹراکٹ لیکچررس کے احتجاجی کیمپ پر پہنچ کر ہڑتالیوں سے یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر ششی دھر ریڈی نے کنٹراکٹ لکچررس کی خدمات کو فی الفور باقاعدہ بنانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ان کی خدمات پر دیئے جانے والے ( ٹیکس پے منٹ ) میںڈی اے شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساوی تمام مساوی معاوضہ کی روشنی میںتنخواہوں میں اضافہ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔ اس موقع پر احتجاجی لکچررس سریش، لچی ریڈی، محمد عظیم الدین، عبداللہ سہیل، کویتا، محمد عثمان، محمد احمد کے علاوہ کنٹراکٹ لکچررس کی بڑی تعداد شریک تھی۔