سرپورٹاون میں ایس ایس اے ملازمین یونین کی ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی
سرپور ٹاون /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے دورے پر آئے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کڑم سری ہری کو سروا شکشا ابھیان SSA محکمہ میں ڈیوٹی انجام دینے والے عارضی ملازمین یونین کے ڈسٹرکٹ سکریٹری ڈی پون کمار کی قیادت میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے 10 اضلاع میں عارضی ڈیوٹی انجام دینے والے تمام ملازمین کو باقاعدہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر یونین قائدین نے ڈپٹی چیف منسٹر سے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مختلف محکمہ میں گذشتہ کئی سالوں سے عارضی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ۔ لیکن عارضی ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو اس دور میں زندگی گذارنا مشکل ہوگیا ہے ۔ اس لئے عارضی ڈیوٹی انجام دینے والے کمپیوٹر آپریٹرس KGBV اسکولوں میں کنٹراکٹ کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے والے تمام ٹیچرس اور دوسرے محکموں میں عارضی ڈیوٹی انجام دینے والے تمام عارضی ملازمین کو باقاعدہ بنانے کی اپیل کی ۔ تاکہ تمام عارضی ملازمین کو مستقل طور پر روزگار چل سکے ۔ بعد ازاں عارضی یونین قائدین کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڑم سری ہری کو مسائل کی یکسوئی کیلئے یاددشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر قانون اے اندرا کرن ریڈی وزیر جنگلات جوگو رامنا اور مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا بھی موجود تھے ۔