حیدرآباد۔/6جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے حدود میڑچل میں پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 17موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر میڑچل مسٹر نوین ریڈی نے بتایا کہ 34سالہ افروز ساکن تالاب کٹہ کو موٹر سیکلوں کی تلاشی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ یہ سارق مشتبہ حالت میں گشت کررہا تھا ۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر افروز کوحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور اس نے موٹر سیکلوں کے سرقہ کا جرم قبول کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے10موٹر سیکلیں ضبط کرلی جن کی مالیت تقریباً 8لاکھ بتائی گئی ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ بھوانی نگر اور میڈپلی پولیس حدود میں اس نے سرقہ کیا ہے۔