حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے طلائی زیورات چاندی اور الکٹرانک اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عادی سارق کے راجا کرشنا رات کے اوقات مکانات کے تالے توڑ کر سرقہ کی واردات انجام دیتا تھا ۔ کے پی ایچ پی پولیس کے مطابق اس سارق کے قبضہ سے 11 تولہ طلائی زیورات 2.5 کیلو گرام چاندی موٹر سائیکل اور ایل ای ڈی کو ضبط کرلیا ۔