حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر متو نے بتایا کہ 19 سالہ پپولہ نوین عرف راج کمار ساکن رحمت نگر یوسف گوڑہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سابق میں سال 2014ء میں اس سارق کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت نوین کو بچوں کی جیل جوینائل ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم ہوم سے رہائی کے بعد بھی اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس نے موٹر سیکلوں کے علاوہ آٹورکھشا بھی سرقہ کرنا شروع کردیا جو چابیاں اس کے پاس دستیاب رہتی تھی وہ ان سے موٹرسیکلوں اور آٹو رکھشا سرقہ کرلیا کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایف زیڈ بائیک، ہیرو مائسٹرو، سلیکان موبائیل فون، لیونواتھنک پیاڈ، ویوو موبائیل، آٹو رکھشا و دیگر مسروقہ اشیاء ضبط کرلی۔